بدخشاں میں کشیدگی بڑھ گئی، طالبان حکومت اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

01:25 PM, 29 Jun, 2026

کابل: افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان حکومت اور سابق ڈپٹی گورنر جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات کے باعث سیاسی اور عسکری صورتحال میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ خان فاتح کی جانب سے طالبان حکومت کے خلاف سرگرمیوں میں اضافے کی اطلاعات ہیں، جبکہ خطے میں صورتحال کو انتہائی حساس قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اختیارات، حکومتی پالیسیوں اور وسائل کے معاملات پر اختلافات نے تنازع کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جس سے افغانستان میں ایک نئے بحران کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق موجودہ صورتحال افغانستان کے پہلے سے درپیش سکیورٹی اور سیاسی چیلنجز میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں