فیفا ورلڈ کپ 2026: کینیڈا کی آخری لمحات میں فتح، جنوبی افریقا ایونٹ سے باہر

09:42 AM, 29 Jun, 2026

ٹورنٹو: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں میزبان کینیڈا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 0-1 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جبکہ جنوبی افریقا کا عالمی کپ کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور جنوبی افریقا نے میزبان ٹیم کو بھرپور ٹکر دی، تاہم مقررہ وقت کے آخری لمحات میں کینیڈا نے فیصلہ کن گول کر کے کامیابی اپنے نام کر لی۔

اس اہم فتح کے ساتھ کینیڈا نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جبکہ جنوبی افریقا کو شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔

ناک آؤٹ مرحلے میں شاندار آغاز کرنے والی کینیڈین ٹیم اب راؤنڈ آف 16 میں نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی، جہاں اس کی نظریں کوارٹر فائنل تک رسائی پر مرکوز ہوں گی۔

مزیدخبریں