لاہور میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کئی علاقوں میں بجلی بند

03:39 PM, 29 Jun, 2025

لاہور : لاہور اور آس پاس کے علاقوں میں آج دوپہر کے وقت اچانک آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں جیسے شملہ پہاڑی، مال روڈ، گلبرگ، شادمان، مغلپورہ، ایئرپورٹ، علامہ اقبال ٹاؤن اور وحدت روڈ سمیت کئی مقامات پر تیز بارش ہوئی۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

تاہم آندھی اور بارش کے باعث شہر میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔ لیسکو کے 178 فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔ لیسکو حکام کے مطابق بحالی کا کام جاری ہے۔

مزیدخبریں