امریکہ نے ایران پر حملے میں بنکر بسٹربم استعمال نہیں کئے ،امریکی میڈیا

11:38 AM, 29 Jun, 2025

نیویارک : بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم کی افزودگی شروع کر سکتا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حالیہ امریکی حملوں نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے، لیکن وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں۔

یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعووں کی تردید ہے جن میں وہ کہتے رہے کہ امریکی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو کافی عرصے کے لیے روک دیا ہے۔

دوسری جانب، ایران نے ایٹمی تنصیبات کی تفتیش کے لیے آئی اے ای اے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے اور اپنی پارلیمنٹ نے ایجنسی کے ساتھ تعاون روکنے کا قانون بھی منظور کر لیا ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق اصفہان کی ایٹمی تنصیب میں 60 فیصد افزودہ یورینیم موجود تھا، لیکن وہاں گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے گئے۔ جبکہ دیگر تنصیبات جیسے فردو اور نطنز پر ایسے بم استعمال ہوئے۔

مزیدخبریں