ٹیکس چوری کے خاتمے اور محصولات میں اضافے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

04:22 PM, 29 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس وصولیوں میں اضافے، ادارہ جاتی اصلاحات اور جاری اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ایف بی آر اصلاحات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مختلف شعبوں میں ٹیکس وصولی کی حقیقی صلاحیت جانچنے کے لیے جدید اور سائنسی بنیادوں پر جامع طریقہ کار تیار کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاور سیکٹر کے تعاون سے غیر رسمی معاشی سرگرمیوں اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور کاروباری اداروں کی نشاندہی کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم نے محصولات میں اضافے اور معاشی استحکام کے لیے ایف بی آر اصلاحات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اہداف کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں