مریم نواز کا آبی تحفظ کے لیے بڑا منصوبہ، پنجاب میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا

11:28 AM, 29 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پانی کے تحفظ اور بہتر انتظام کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ سے متعلق اجلاس میں پنجاب میں پانی کی بچت اور گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے آئندہ تین سالوں میں 800 نئے چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کی تکمیل سے 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پانی کے وسائل کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت پنجاب پانی کی بچت، ذخیرہ کرنے اور زیرِ زمین پانی کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے ڈیمز کے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ زرعی شعبے کو فائدہ پہنچے اور مستقبل کی نسلوں کے لیے پانی کے ذخائر محفوظ بنائے جا سکیں۔

مزیدخبریں