برطانیہ کا فلسطین کو مشروط ریاست تسلیم کرنے کا اعلان، جنگ بندی کا انتظار

09:33 PM, 29 Jul, 2025

لندن: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے بعد برطانیہ فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔

کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد وزیراعظم نے بتایا کہ یہ وقت فلسطین کو تسلیم کرنے کا اہم موقع ہے کیونکہ اس کا عالمی سطح پر اثر نمایاں ہوگا۔ انہوں نے غزہ میں امدادی سرگرمیوں کو بھی تیز کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ روزانہ 500 امدادی ٹرک غزہ پہنچیں گے۔


ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ برطانیہ فلسطین کی ریاستیت کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ستمبر میں تسلیم کرے گا۔

مزیدخبریں