پہلگام، رافیل اور آپریشن مہادیو پر اپوزیشن کا شدید حملہ، بی جے پی حکومت دفاعی پوزیشن میں

08:22 PM, 29 Jul, 2025

نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس میں اپوزیشن نے پہلگام حملے، رافیل طیارے گرنے اور آپریشن مہادیو کی ناکامی پر بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کانگریس، ٹی ایم سی اور دیگر جماعتوں نے مودی سرکار پر سکیورٹی ناکامی، حقائق چھپانے اور سفارتی کمزوریوں کا الزام عائد کیا۔

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے پہلگام جیسے حساس علاقے میں سکیورٹی کی ناکامی پر سوالات اٹھائے، جبکہ کالیان بینرجی نے مودی کی ٹرمپ سے خاموشی پر طنز کیا۔ فرانسز جارج نے رافیل طیارے گرنے کے حقائق چھپانے کا الزام لگایا، جبکہ امریندر راجہ نے ایک رافیل حادثے میں شہری ہلاکتوں کا انکشاف کیا۔

پہلگام حملے میں ملزموں سے "پاکستانی چاکلیٹ" برآمد ہونے کے دعوے پر بھی اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، اور NIA کی ساکھ پر سوال اٹھائے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے اور ہر سوال اس کے لیے نیا چیلنج بن چکا ہے۔

مزیدخبریں