ایپل کے نئے آئی فون 17 پرو کی تصاویر ایکس (ٹوئٹر) پر لیک

06:14 PM, 29 Jul, 2025

کیلیفورنیا: ایپل کے نئے آئی فون 17 پرو کی تصاویر ایکس (ٹوئٹر) پر لیک ہو گئیں، جو متعارف ہونے سے پہلے ہی منظر عام پر آئیں۔

رپورٹ کے مطابق، یہ تصاویر امریکی شہر سان فرانسسکو کے یونین اسکوائر سے لیک کی گئی ہیں، جہاں ایک شخص دو آئی فونز تھامے ہوئے تھا۔


ان میں سے ایک فون پر ایک سادہ کیس لگا ہوا تھا، جو ممکنہ طور پر آئی فون 16 پرو ہو سکتا ہے۔ اس پر موجود ڈیٹا میٹرکس کوڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائس ایپل کے کسی ملازم کے پاس تھی۔
تاہم، دوسرا فون زیادہ دلچسپ نظر آ رہا تھا، جو کہ آئی فون 17 پرو ہو سکتا ہے۔ اس فون میں پروٹیکٹو کیس تھا تاکہ ڈیزائن کو چھپایا جا سکے، لیکن ایل ای ڈی اور لِیڈار اسکینر کا ڈیزائن اسے آئی فون 17 پرو کے طور پر ظاہر کر رہا ہے۔


اس سے قبل مختلف لیکس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ آئی فون 17 سیریز کے کیمرا ڈیزائن میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی جا سکتی ہے۔


اگر یہ لیکس درست ثابت ہوتی ہیں تو آئی فون 17 پرو میں نئے کیمرا سسٹم کے ساتھ ایل ای ڈی اور لِیڈار اسکینر کا فیچر بھی شامل ہو سکتا ہے۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ایپل ان لیکس کی تصدیق کب کرتا ہے اور آئی فون 17 پرو کی خصوصیات کے بارے میں مزید تفصیلات کب جاری کرتا ہے۔
 

مزیدخبریں