ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ، 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے

05:53 PM, 29 Jul, 2025

اسلام آباد :ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق، لاہور سے ایرانی صدر اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں 3 اگست کو پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سے دوطرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

صدر مسعود پزشکیان صدر آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے سیاسی اور پارلیمانی روابط کو فروغ ملے گا۔


شیڈول کے مطابق، ایرانی صدر 3 اگست کو شام واپس وطن روانہ ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں