عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک لیا

05:45 PM, 29 Jul, 2025

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، عمران خان نے کہا کہ ان کے بیٹے احتجاج میں حصہ لینے کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ قاسم اور سلیمان اپنے والد کی رہائی کے لیے احتجاج میں شریک ہونے کے لیے پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی خبریں تھیں کہ عمران خان کے بیٹے امریکا سے ایک وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ کر احتجاج میں شامل ہوں گے۔ قاسم اور سلیمان حالیہ دنوں میں امریکا کا دورہ کر کے واپس لوٹے ہیں۔

عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قاسم اور سلیمان کو ابھی تک اپنے والد سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملاقات کی اجازت ملی تو وہ اپنے بیٹوں کو پاکستان بلائیں گے، لیکن ابھی تک انہیں اپنے بھائی عمران خان سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔
 

مزیدخبریں