سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

05:36 PM, 29 Jul, 2025

کراچی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے فی تولہ کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، اور سونا 16 ڈالر کم ہو کر 3320 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
 

مزیدخبریں