سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت اپیلوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ تبدیل

04:01 PM, 29 Jul, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی دائر کردہ ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کے لیے نیا تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

نیا بنچ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے، جب کہ اس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔ یہ بنچ اب 12 اگست کو عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

پچھلی سماعت میں عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے وقت مانگا تھا، جس پر عدالت نے کارروائی ملتوی کر دی تھی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے ضمانت خارج کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

مزیدخبریں