بجلی سستی ہونے کا امکان، عوام کو بڑا ریلیف ملنے کی امید

12:43 PM, 29 Jul, 2025

اسلام آباد: مہنگائی کے مارے عوام کے لیے اچھی خبر، ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے یہ کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کرنے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی ہے۔

درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے جمع کرائی گئی ہے۔ اگر نیپرا نے منظوری دے دی تو عوام کو 53 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ یہ کمی صرف ایک علاقے تک محدود نہیں ہوگی بلکہ کے الیکٹرک سمیت تمام سرکاری بجلی کمپنیوں پر اس کا اطلاق ہوگا۔

نیپرا اس درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ اگر فیصلہ صارفین کے حق میں آتا ہے تو ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں یہ کمی شامل کی جائے گی، اور ان مہینوں میں بجلی 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک سستی ہو سکتی ہے۔ نیپرا کی جانب سے حتمی فیصلہ سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں