بیجنگ میں زور دار بارشوں نے تباہی مچا دی، 30 سے زائد ہلاک، ہزاروں بے گھر

01:54 PM, 29 Jul, 2025

بیجنگ : چینی دارالحکومت بیجنگ میں موسلا دھار بارشوں نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 30 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد لوگ محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔ بیجنگ کے شمال مشرقی علاقے می ین میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، جہاں بارشوں کی شدت کی وجہ سے کئی سڑکیں تباہ ہو گئیں اور 130 سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ موسمی وارننگز پر دھیان دیں اور غیر ضروری طور پر خطرناک جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قبل از وقت تیاری کریں اور لوگوں کے فوری انخلاء کو یقینی بنائیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں