کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 21 ہزار 200 روپے سے بڑھ کر 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 18 ہزار 175 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث فی اونس سونا 212 ڈالر اضافے کے ساتھ 5505 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔