کولکتہ : بھارت میں چھپائی جانے والی نپاہ وائرس کی وبا نے عالمی کھیلوں کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مغربی بنگال اور کولکتہ میں پھیلنے والے مہلک نپاہ وائرس کے اعداد و شمار جان بوجھ کر چھپا رہی ہے، جس سے سینکڑوں بین الاقوامی کھلاڑیوں اور لاکھوں تماشائیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
اگرچہ بھارتی وزارت صحت سرکاری طور پر صرف دو کیسز کا اعتراف کر رہی ہے، تاہم کولکتہ کے طبی حلقوں سے موصول ہونے والی خفیہ رپورٹس کے مطابق شہر کے بڑے ہسپتالوں میں 'نوسوکومیئل کلسٹرز' (ہسپتال سے پھیلنے والی وبا) کے باعث طبی عملے سمیت متعدد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ 75 فیصد تک شرحِ اموات رکھنے والے اس وائرس کی موجودگی میں ایڈن گارڈنز جیسے وینیوز پر میچز کرانا کسی بڑے انسانی المیے کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
بھارت میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ناقص انتظامات کی تاریخ پرانی ہے۔ حالیہ انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اس کی زندہ مثال ہے جہاں غیر ملکی اسٹارز نے درج ذیل شکایات کیں۔
کھیلوں کے مبصرین اور صحت عامہ کے محافظوں نے آئی سی سی (ICC) سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں کو بھارتی تجارتی مفادات پر قربان نہ کیا جائے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت سے میزبانی واپس لے کر تمام میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں۔ سری لنکا کے محفوظ ماحول اور بہتر طبی نگرانی میں ایونٹ کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ بھارت کی 'صحت دشمن' پالیسیوں پر عالمی سطح پر پابندی عائد کی جائے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی نے اب بھی خاموشی اختیار کی، تو کسی بھی جانی نقصان کی ذمہ داری براہِ راست کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہوگی۔
کھلاڑیوں کی زندگی داؤ پر: بھارت میں مہلک وبا کی دستک، ورلڈ کپ کے وینیوز پر سوالات
05:12 PM, 29 Jan, 2026