شدید مندی کی لپیٹ میں، کے ایس ای ہنڈرڈ 1 لاکھ 83 ہزار پر آ گیا

03:11 PM, 29 Jan, 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کے دوران شدید مندی کا شکار رہی، اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 ہزار 127 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 1 لاکھ 88 ہزار سے گر کر 1 لاکھ 83 ہزار 252 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ مارکیٹ نے ایک ساتھ 5 نفسیاتی حدیں کھو دی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دباؤ اور مقامی اقتصادی غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاروں کے اعتماد پر اثر ڈال رہی ہے، جس کی وجہ سے مندی جاری ہے۔

مزیدخبریں