اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے میڈیا بریفنگ میں پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے دوران پاکستان کی کوششوں سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 7 مسلم ممالک نے امن کے فروغ کے لیے اس اہم بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
شہباز شریف نے فورم کے دوران عالمی وفود سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کا معاشی و سیاسی موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ وزیراعظم نے 'غزہ امن بورڈ' کے اجلاس میں شرکت کر کے فلسطین میں جاری جارحیت کے خاتمے اور امن کی ضرورت پر زور دیا۔
بریفنگ میں صدرِ مملکت کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ صدر آصف علی زرداری اس وقت متحدہ عرب امارات کے اہم دورے پر ہیں، جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ان دوروں کا بنیادی مقصد برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا اور خطے میں استحکام پیدا کرنا ہے۔
عالمی فورم پر پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی: 7 مسلم ممالک 'بورڈ آف پیس' کا حصہ بن گئے
11:53 AM, 29 Jan, 2026