کراچی: جامعہ کراچی میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور طلبہ و اساتذہ کے درمیان ایک اہم فکری نشست منعقد ہوئی، جس میں جدید دور کے چیلنجز اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جامعہ کراچی کی فیکلٹی اور طلبہ نے پاک فوج کے ترجمان کا والہانہ استقبال کیا۔
نشست کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ آج کے دور میں جنگیں صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ ذہنوں میں لڑی جا رہی ہیں۔ طلبہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پھیلائے جانے والے دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو منطق اور حقائق سے ناکام بنائیں گے۔
اساتذہ نے کہا کہ غیر مستند معلومات معاشرے میں انتشار کا باعث بنتی ہیں، اس لیے نوجوانوں کو ہر خبر کی تحقیق کرنی چاہیے۔مباحثے میں یہ بات ابھر کر سامنے آئی کہ عوام اور فوج: عوام اور مسلح افواج کا اتحاد ہی پاکستان کی سلامتی کی اصل ضمانت ہے۔ اساتذہ نے پاک فوج کے تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے طلبہ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ خود کو ریاست کے قریب محسوس کرتے ہیں۔
شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ہونے والی نشست کو انتہائی معلوماتی قرار دیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے دفاع اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی قسم کے پراپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے۔
"نوجوان دشمن کے گمراہ کن بیانیے کے خلاف دیوار بن جائیں"ڈی جی آئی ایس پی آر کا جامعہ کراچی میں اساتذہ اور طلبہ سے مکالمہ
10:39 AM, 29 Jan, 2026