پانی کی تقسیم کا تنازع: وزیراعظم شہباز شریف نے سی سی آئی فیصلوں پر مشاورت کیلئے بڑا اجلاس بلا لیا

09:06 AM, 29 Jan, 2026

اسلام آباد: ملک میں نہروں کی مینجمنٹ اور پانی کی تقسیم کے حوالے سے جاری بحث کے خاتمے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف میدان میں آ گئے۔ وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل (CCI) کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے آج ایک ہنگامی اور اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں سی سی آئی کے فیصلوں کی روشنی میں نہروں کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس معاملے کو اتفاقِ رائے سے حل کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم پر پائے جانے والے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔
     نہروں کے نظام اور پانی کی مقدار سے متعلق تکنیکی رپورٹ پیش کی جائے گی۔    مشترکہ مفادات کونسل کا ایجنڈا: کونسل کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق قانونی فریم ورک پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ کسی بھی صوبے کی حق تلفی نہ ہو اور زراعت کے لیے پانی کی فراہمی کو بلا تعطل برقرار رکھا جائے۔

مزیدخبریں