وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر ہنگامہ، قانونی کارروائی کی سفارش

07:57 PM, 29 Dec, 2025

لاہور:لاہور: پنجاب اسمبلی کی انکوائری کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد کے دوران ہونے والے ہنگامے کی رپورٹ جمع کرادی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلڑ بازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے۔

مزید بتایا گیا کہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے ساتھ آنے والے مہمانوں کی فہرست صرف ناموں پر مشتمل فراہم کی، جس سے سیکیورٹی چیکنگ میں دشواری پیش آئی۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اسمبلی میں داخل ہونے والے تمام افراد کی شناختی دستاویزات کی مکمل تصدیق لازمی کی جائے۔

مزیدخبریں