باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر عادل زمان شہید اور پانچ خوارج ہلاک

06:15 PM, 29 Dec, 2025

راولپنڈی: ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ بھارتی سرپرست خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 29 دسمبر کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عادل زمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ وہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے تھے اور اگلے مورچوں پر دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔

ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، اور یہ عناصر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

ادارے نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں عزمِ استحکام کے وژن کے تحت پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں