پنجاب میں بارش اور برفباری کا امکان، لاہور میں ہلکی بارش متوقع

05:33 PM, 29 Dec, 2025

لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ 30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ لاہور میں یکم جنوری تک ہلکی بارش کی توقع ہے، جس سے شہر کا موسم سرد اور مرطوب رہے گا۔

مزیدخبریں