پاکستان کے فخر ارشد ندیم کے لیے عالمی ایوارڈ

03:56 PM, 29 Dec, 2025

دبئی:پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔ دبئی کے حکمران کے بیٹے شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے انہیں شیخ محمد بن زاید ایوارڈ پیش کیا اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں 92.97 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ارشد ندیم کو ایوارڈ پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔

مزیدخبریں