نئے سال پر واٹس ایپ ہیکنگ کے خطرات:این سی سی آئی اے نے وارننگ جاری کردی 

03:35 PM, 29 Dec, 2025

اسلام آباد:قومی ادارہ برائے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خبردار کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر واٹس ایپ پر جعلی تحائف اور مبارک باد کے لنکس کے ذریعے ہیکنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ایجنسی نے صارفین سے کہا کہ کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں اور واٹس ایپ کے تصدیقی کوڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز اسپائی ویئر کے ذریعے پیغامات، کالز، تصاویر اور لوکیشن تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

این سی سی آئی اے نے صارفین کو موبائل اور واٹس ایپ اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں