کراچی واقعہ میں سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے بڑا بحران ٹل گیا:وفاقی وزیر اطلاعات

03:01 PM, 29 Dec, 2025

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے کراچی میں بروقت کارروائی کر کے شہر کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا اور متعلقہ بچی کو اسنیپ چیکنگ کے دوران تحویل میں لیا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں تاکہ دہشت گردانہ ذہن سازی کو کسی صورت اجازت نہ دی جائے۔ ان کے مطابق دہشت گرد عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم سکیورٹی ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم نے بی ایل اے اور بی ایل ایف کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے، اور ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر عناصر جو شرپسندی اور دہشت گردی میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

مزیدخبریں