آن لائن انتہاپسندی کا جال بے نقاب، بلوچستان کی متاثرہ بچی کا خودکش حملوں سے متعلق چونکا دینے والا بیان

02:43 PM, 29 Dec, 2025

کراچی :خود کش بمبار بننے سے بچنے والی متاثرہ بچی کاکہنا ہے کہ  سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ گروپس میں دہشت گردی کو جرات اور قربانی کے نام پر پیش کیا جاتا تھا۔ اس کے مطابق مسلسل ایک جیسے انتہاپسندانہ پیغامات اور ویڈیوز دکھا کر ذہن سازی کی گئی اور یہ تاثر دیا گیا کہ جان قربان کرنا ہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

بچی کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ اسے یہ سب درست محسوس ہونے لگا، تاہم سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بڑے نقصان سے بچا لیا۔ متاثرہ بچی نے سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے آن لائن پروپیگنڈے سے محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک مواد سے دور رہیں۔

مزیدخبریں