کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے حالیہ دنوں میں اپنے خلاف ایک مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر اپنا دوٹوک مؤقف پیش کیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے پولیس یونیفارم بغیر اجازت پہنا، جس پر اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے واضح جواب دیا۔
صبا قمر نے اپنی سٹوری میں اس خبر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 31 ستمبر 2021 کو لاہور آپریشنز کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے نام ایک درخواست بھیجی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ’پاکستان کی امیج کی بہتری کے مقصد سے پولیس یونیفارم خریدنے اور استعمال کرنے کی اجازت دی جائے‘۔
اداکارہ نے اس تمام معاملے کو سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ "براہ کرم شہرت کے لیے کسی اور کو ڈھونڈیں۔" انہوں نے مزید کہا، "جو کچھ بھی آج میرے پاس ہے، وہ میری محنت کا نتیجہ ہے۔"صبا قمر نے ناقدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا، "اپنے سفر پر توجہ مرکوز رکھیں، کیونکہ آپ کا وقت بھی آئے گا۔