بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنایا جا رہا ہے، مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا مستقبل کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
چین میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب دنیا کی معیشتوں کی سمت تبدیل کررہا ہے، جبکہ ڈیجیٹل معیشت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی پاکستان کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے، چین کے ساتھ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں زراعت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ پنجاب ملک کے تمام صوبوں کے لیے فوڈ باسکٹ کا کردار ادا کررہا ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی شعبے کو مزید مؤثر اور پیداواری بنایا جا سکتا ہے۔