سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو موصول

12:06 PM, 29 Aug, 2026

اسلام آباد: سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے رپورٹ گزشتہ رات وزیراعظم کے مشیر کے دفتر میں جمع کرائی۔ وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ نے رپورٹ کے اہم نکات اور سفارشات سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

رپورٹ پر انکوائری کمیٹی کے تمام ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ رپورٹ میں غیر حاضر پمز عملے کے خلاف کارروائی کی سفارش کے ساتھ ریسکیو ٹیموں کو پیش آنے والی مشکلات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے انتظامات بہتر بنانے سے متعلق سفارشات بھی رپورٹ کا حصہ بنائی ہیں۔

مزیدخبریں