کراچی ایئرپورٹ: محسن نقوی کا امیگریشن کاؤنٹرز کا اچانک معائنہ

10:35 AM, 29 Aug, 2026

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے مسافروں سے امیگریشن کے عمل سے متعلق معلومات حاصل کیں اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔ وفاقی وزیر نے امیگریشن حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے لیے پراسیس کو مؤثر اور سہل بنایا جائے۔

وزیر داخلہ نے واضح ہدایت دی کہ جعلی، نامکمل یا غیر تصدیق شدہ سفری دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد اور سفری دستاویزات کی مکمل جانچ کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں