پنجاب میں سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، ستلج میں 1955 کے بعد بدترین صورتحال

09:06 PM, 29 Aug, 2025

لاہور : صوبہ پنجاب میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے  ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا اور ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے پریس کانفرنس میں کہاکہ  ستلج دریا میں 1955 کے بعد پہلی بار اتنی شدید صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بھارت میں بند ٹوٹنے کے باعث پانی کا بہاؤ تیزی سے قصور کی جانب بڑھا، جس سے بچاؤ کے لیے مقامی بند کو شگاف دینا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب خطرہ ہیڈ اسلام، اوکاڑہ اور ساہیوال کے علاقوں کو لاحق ہے، جب کہ دریائے راوی میں بھی سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا کہ اوکاڑہ، پاکپتن اور ملحقہ علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہو رہی ہے، تاہم حکومت تمام متاثرہ علاقوں سے بروقت انخلا یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔

مزیدخبریں