وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دور کیا، ریلیف کے اقدامات کا جائزہ

05:57 PM, 29 Aug, 2025

گوجرانوالہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ مریم نواز کا قافلہ سوہدرہ موڑ کے قریب استقبالیہ وینیو سے گزرا اور بیلہ کے نزدیک تلواڑہ اور سوہدرہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچا۔

وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کو فوری اور موثر ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

تلواڑہ چوک سے واپس روانہ ہونے والے قافلے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مریم نواز اپنے دورے کے اگلے مراحل کے لیے روانہ ہو گئیں۔

مزیدخبریں