اسلام آباد : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ پر متفقہ قرارداد منظور کرائی، جو کئی سال بعد ایک بڑی کامیابی ہے۔
پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ جولائی میں پاکستان کے پاس اقوام متحدہ کی صدارت تھی، اس دوران فلسطین اور غزہ پر مؤثر مؤقف اپنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے صدر، امریکی وزیر خارجہ اور او آئی سی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں، جن میں مسئلہ فلسطین پر کھل کر بات کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کابل میں چین، پاکستان اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس بھی ہوا جس میں ٹی ٹی پی، سی پیک توسیع اور ریلوے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
برطانیہ کے دورے سے متعلق اسحاق ڈار نے بتایا کہ مانچسٹر کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں ستمبر میں بحال ہو جائیں گی، جبکہ پاسپورٹ کے لیے ون ونڈو آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔