صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب کر لیا

11:50 AM, 29 Aug, 2025

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر، شام 5 بجے بلانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اجلاس وزیراعظم کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق اجلاس میں اہم قومی معاملات زیر غور آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے سلسلے میں خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ربیع الاول کو عقیدت سے منانے کی ہدایت جاری کی ہے، جس کے تحت اجلاس میں ارکان سیرتِ النبی ﷺ پر تقاریر کریں گے، نبی پاک ﷺ کی شان میں قرارداد منظور کی جائے گی، اور پارلیمنٹ ہاؤس میں اسلامی خطاطی کی خصوصی نمائش بھی لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں