پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاری،14 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ، 1692 گاؤں پانی میں ڈوب گئے

10:56 AM, 29 Aug, 2025

لاہور : پنجاب کے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج میں شدید سیلاب نے بہت سے علاقوں کو پانی میں ڈوبو دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک تقریباً 14 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 1692 گاؤں پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

اب تک 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ 355 ریلیف کیمپوں میں 1372 لوگ قیام کر رہے ہیں اور 6 ہزار 656 افراد کو طبی امداد بھی دی گئی ہے۔ کل ملا کر 90 ہزار سے زیادہ لوگ اور ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد مویشی محفوظ جگہوں پر پہنچائے گئے ہیں۔

چناب کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں 991 گاؤں پانی میں آ گئے ہیں۔ سیالکوٹ میں 395، جھنگ میں 127، ملتان میں 124، چنیوٹ میں 48، گجرات میں 66، خانیوال میں 51، حافظ آباد میں 45، سرگودھا میں 41، منڈی بہاالدین میں 35 اور وزیرآباد میں 19 گاؤں بھی متاثر ہوئے ہیں۔

راوی کے علاقے نارووال میں 75، شیخوپورہ میں 4 اور ننکانہ صاحب کے ایک گاؤں میں پانی آیا ہے جہاں سے 11 ہزار لوگ اور 4500 مویشی محفوظ جگہوں پر منتقل کیے گئے ہیں۔

ستلج کے علاقے میں بھی 361 گاؤں متاثر ہوئے ہیں، جن میں قصور کے 72، اوکاڑہ کے 86، پاکپتن کے 24، ملتان کے 27، وہاڑی کے 23، بہاولنگر کے 104 اور بہاولپور کے 25 گاؤں شامل ہیں۔ یہاں سے بھی ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد لوگ اور 70 ہزار مویشی محفوظ مقامات پر پہنچائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں