دبئی : دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم، جو یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں، نے مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کر لی ہے۔ فرنچ مونٹانا کے نمائندے نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
شیخہ مہرہ اور فرنچ مونٹانا گزشتہ سال کے آخر سے ساتھ ہیں۔ شیخہ مہرہ نے انہیں دبئی کا دورہ بھی کروایا اور دونوں کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں۔ جون 2024 میں پیرس فیشن ویک کے دوران انہوں نے پہلی بار اپنے تعلقات کا کھل کر اعتراف کیا تھا۔
یہ منگنی اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ شیخہ مہرہ کی پہلی شادی شیخ مانع آل مکتوم سے ہوئی تھی، جو چند ماہ بعد طلاق پر ختم ہو گئی۔ اس شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
فرنچ مونٹانا کا اصل نام کریم خربوش ہے اور وہ اپنے مشہور گانوں "Unforgettable" اور "No Stylist" کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ وہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی خیراتی کام کرتے رہتے ہیں۔