شارجہ : آج سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو رہا ہے جہاں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی ٹیم اس بار بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی، جو کہ لگاتار 15 ویں ٹی 20 میچ ہے۔ اس سیریز میں میزبان متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔
ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہو چکی ہے جس میں تینوں ٹیموں کے کپتان سلمان علی آغا (پاکستان)، راشد خان (افغانستان) اور محمد وسیم (یو اے ای) نے حصہ لیا اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے اور سابق کھلاڑیوں کی رائے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی تین سیریز میں ٹیم نے زبردست کھیل دکھایا ہے اور وہ اس بار بھی پوری محنت کریں گے۔
افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ انہیں کافی عرصے سے ٹی 20 میچز کھیلنے کا موقع نہیں ملا، مگر وہ بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
سیریز میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچ کھیلیں گی اور 7 ستمبر کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔