سپارکو نے سیلاب زدہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

10:07 AM, 29 Aug, 2025

اسلام آباد : پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں، جن میں پانی کی تباہ کاریوں کا واضح منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے اور مسلسل بارشوں کے باعث پنجاب میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ کئی بند ٹوٹ چکے ہیں جس سے پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو گیا ہے اور ہزاروں لوگ محفوظ جگہوں پر منتقل ہو چکے ہیں۔

سپارکو کی تصاویر میں سیلاب سے پہلے اور بعد کا فرق صاف دکھائی دیتا ہے۔ 22 اگست کی تصویر میں دریا اپنے کناروں میں بہہ رہے تھے، لیکن 24 اگست کی تصویر میں دریا اپنے کناروں سے نکل کر پورے علاقے کو پانی میں ڈوبائے ہوئے ہیں۔

یہ تصاویر نہ صرف سیلاب کی شدت بتاتی ہیں بلکہ امدادی کاموں میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

مزیدخبریں