"پاکستان عالمی قوت بن کر ابھرا ہے"، بھارتی جارحیت پر سکھ برادری پاک فوج کا ساتھ دے گی: گرپتونت سنگھ پنوں

10:02 PM, 29 Apr, 2026

'پاکستان عالمی قوت بن کر ابھرا ہے'، بھارتی جارحیت پر سکھ برادری پاک فوج کا ساتھ دے گی: گرپتونت سنگھ پنوں
'پاکستان عالمی قوت بن کر ابھرا ہے'، بھارتی جارحیت پر سکھ برادری پاک فوج کا ساتھ دے گی: گرپتونت سنگھ پنوں

کراچی/نیویارک: سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کراچی پریس کلب میں امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کو سراہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان اب ایک ایسی ابھرتی ہوئی طاقت ہے جسے دنیا تسلیم کر رہی ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنی پریس کانفرنس میں  چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی اور عسکری بصیرت کی تعریف کرتے ہوئے کہا   امریکہ ایران جنگ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا میں امن کی سب سے مؤثر آواز ثابت ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عاصم منیر کی خدمات کی تعریف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی ثبوت ہے۔
 ’آپریشن بنیان مرصوص‘ میں بھارت کی ناکامی نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل کی قیادت میں مضبوط ہاتھوں میں ہے۔پنوں نے اعلان کیا کہ خالصتان تحریک اب ایک عالمی لہر بن چکی ہے دہلی، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں ووٹر رجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
 انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ خالصتان کا پرچم لال قلعہ پر لہرایا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر بندوق اٹھانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا، اب تک 18 لاکھ سے زائد سکھ اس عمل کا حصہ بن چکے ہیں۔سکھ رہنما نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ 1947 میں بھارت کا ساتھ دینا ایک غلطی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا   اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی کی، تو دنیا بھر کی سکھ برادری اور خالصتان کے حامی پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ اس پریس کانفرنس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ خالصتان تحریک اور پاکستان کے دفاعی مفادات ایک نکتے پر مرکوز ہو رہے ہیں، جہاں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے وژن کو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مستحکم قوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں