سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا

06:03 PM, 29 Apr, 2026

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کی نمایاں گراوٹ سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 715 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد اس کا نرخ 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے تک آگیا ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 55 ڈالر کی تنزلی کے بعد 4 ہزار 572 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
 
 
 

مزیدخبریں