لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز اور آسکر یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب کی پہلی جدید فلم سٹی کے منصوبے پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران این ایس آئی ٹی (NSIT) سٹی میں فلم سٹی کے قیام کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے شرمین عبید چنائے کی عالمی کامیابیوں کو پاکستان کا فخر قرار دیا۔پنجاب فلم سٹی کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائے گا تاکہ نوجوان فلم سازوں کو پلیٹ فارم مل سکے۔ دونوں شخصیات نے فلم سازی اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پنجاب میں بین الاقوامی معیار کی 'فلم سٹی' بنے گی، مریم نواز اور شرمین عبید چنائے کے درمیان تعاون پر اتفاق
04:40 PM, 29 Apr, 2026