غزہ امن منصوبے پر فوری عمل کیا جائے، آبنائے ہرمز کی کشیدگی عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ہے، عاصم افتخار

11:35 AM, 29 Apr, 2026

نیویارک : پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا امن "دو ریاستی حل" سے جڑا ہوا ہے۔ عاصم افتخار نے اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اقتصادی استحکام کے لیے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں