صدر ٹرمپ ایران سے متعلق 'برے معاہدے' سے گریز کریں گے، کیرولین لیوٹ

10:57 AM, 29 Apr, 2026

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کا محور صرف اور صرف 'قومی سلامتی' ہے۔ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات ضرور کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی ناقص یا کمزور معاہدہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران سے ہونے والا کوئی بھی مستقبل کا سمجھوتہ امریکی قومی سلامتی کی ضمانت پر مبنی ہوگا۔ صدر ٹرمپ ملکی مفادات پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے ایک پائیدار اور مضبوط معاہدے کو ترجیح دیں گے۔

مزیدخبریں