پاک فوج نے ایک دن میں دوسرا کواڈ کاپٹر مار گرایا

08:09 PM, 29 Apr, 2025

راولپنڈی: بھارتی جنگی جنون ایک بار پھر منہ کے بل گرا، پاک فوج نے ایک دن میں دو بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرز مار گرائے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج کا جدید فینٹم-4 کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں جاسوسی کے مشن پر تھا، جسے پاک فوج نے نشانہ بنا کر گرادیا۔ اس سے چند گھنٹے قبل مناور سیکٹر میں بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا کواڈ کاپٹر بھی تباہ کیا گیا تھا۔

پاکستانی حدود کی مسلسل خلاف ورزی پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، اور پاک فوج کی جانب سے بروقت اور مؤثر جواب پر قوم نے افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزیدخبریں