واٹس ایپ ویب پر جلد آڈیو اور ویڈیو کالز کا نیا فیچر متعارف کرانے کا امکان

04:35 PM, 29 Apr, 2025

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور بڑی سہولت متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ جلد ہی صارفین واٹس ایپ ویب پر بھی آڈیو اور ویڈیو کالز کر سکیں گے، اور انہیں اس کے لیے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس وقت واٹس ایپ ویب پر کالنگ کی سہولت محدود پیمانے پر دستیاب ہے، مگر کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف کچھ منتخب صارفین کو آزمانے کے لیے دیا گیا ہے، تاکہ اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، جلد ہی اس فیچر کو مزید صارفین کے لیے کھول دیا جائے گا، اور کامیاب آزمائش کے بعد یہ سب کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس اپڈیٹ کے بعد صارفین کسی بھی ویب براؤزر پر واٹس ایپ کھول کر براہ راست کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے کال کر سکیں گے۔ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہوگی جو دفتر یا گھر میں کمپیوٹر کے ذریعے کام کرتے ہیں اور موبائل استعمال نہیں کر پاتے۔

مزیدخبریں