محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر بات چیت

12:01 PM, 29 Apr, 2025

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات  کی ، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان بھارت کشیدگی، فلسطین کے مسئلے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے موقف کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اس کے ساتھ ہی، وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی کے بارے میں کہا کہ "مودی مسلمانوں کا دشمن ہے اور جہاں بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کوئی محاذ کھڑا ہوگا، مودی وہاں موجود ہوگا۔"

وزیرداخلہ  نے بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب پوری طاقت سے دے گا۔" اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کے موقف پر تفصیل سے گفتگو کی۔
 

مزیدخبریں