اب میں صرف امریکہ کو نہیں، پوری دنیا کو چلا رہا ہوں : ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

11:11 AM, 29 Apr, 2025

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی صدارت کا دوسرا دور پہلے سے بالکل مختلف ہے کیونکہ اب وہ نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کو چلا رہے ہیں۔

امریکی جریدے دی اٹلانٹک کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ جب وہ پہلی بار صدر بنے تو انہیں ایک ساتھ دو لڑائیاں لڑنی پڑیں،  ایک ملک چلانے کی اور دوسری اپنی بقا کی، کیونکہ ان کے اردگرد کرپٹ لوگ تھے۔ لیکن اب صورتحال مختلف ہے ان کے پاس وفادار ٹیم ہے، وہ زیادہ طاقتور محسوس کر رہے ہیں اور زیادہ اعتماد کے ساتھ فیصلے کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو کام وہ اس وقت کر رہے ہیں وہ سنجیدہ نوعیت کا ہے، لیکن وہ اس سارے عمل سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔

انٹرویو سے پہلے، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ یہ دیکھنے کے لیے دی اٹلانٹک کو انٹرویو دے رہے ہیں کہ آیا یہ میگزین سچ بول سکتا ہے یا نہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اب ان کا عدالتی نظام کے ساتھ رویہ پہلے سے زیادہ سخت ہو چکا ہے کیونکہ کئی بار عدالتیں ان کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔

مزیدخبریں