ایشین گیمز: رانا وحید کی ہیٹ ٹرک، پاکستان نے عمان کو 7-2 سے شکست دے دی

03:42 PM, 28 Sep, 2026

ناگویا: ایشین گیمز 2026 کے مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پول بی کے اہم میچ میں قومی ٹیم نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور عمان کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے 34ویں، 44ویں اور 59ویں منٹ میں گول کرکے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

سفیان خان نے 22ویں اور 28ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے دو گول اسکور کیے، جبکہ غضنفر علی نے 40ویں اور محمد عماد نے 46ویں منٹ میں ایک، ایک گول کیا۔

عمان کی جانب سے البراء النوفلی اور مدیت ایمن نے ایک، ایک گول کیا، تاہم پاکستانی ٹیم نے کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھتے ہوئے 7-2 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم سیمی فائنل میں بھی اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں